امریکی دہشتگردوں کا ایک دستہ شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ سے اپنے فوجی ساز و سامان کے ساتھ عراق میں داخل ہوا ہے۔
یہ دستہ المالیکہ شہر کے نواحی علاقے میں واقع امریکہ فوجی اڈے پر تعینات تھا، یہ علاقہ امریکہ کی اتحادی کرد ملیشیا کے کنٹرول میں ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ امریکی فوجی الولید بارڈر سے عراق میں داخل ہوئے ہیں، جمعرات کی شام بھی امریکہ کے کچھ دہشتگرد شام سے عراق میں داخل ہوئے ہیں۔
شام سے امریکی دہشتگردوں کی نقل مکانی کا عمل ایک ایسے وقت میں انجام پارہا ہے کہ امریکی وزارت جنگ کے ایک اعلی سینئر عہدیدار کرسٹوفر میلر کے بیان کی تائيد ہوجاتی ہے کہ جنہوں نے مغربی ایشیا سے امریکی دہشتگردوں کے انخلاء کے اشارے دیئے ہیں۔