امریکہ کی اسلامی روابط کونسل نے عرب حکام اور اسرائیل کے مابین تعلقات کی برقراری کے خلاف وہائٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی کال دی ہے جس کے بعد وہائٹ ہاوس کے اردگرد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی اسلامی روابط کی کونسل (CAIR) نے ایک بیان جاری کر کے امریکی عوام سے کہا ہے کہ وہ آج وہائٹ ہاوس کے سامنے جمع ہو کر امریکہ کی وساطت سےعرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کی برقراری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں۔ اس کے علاوہ دیگر 50 تنظیموں نے بھی ایسی ہی کال دی ہے اور وہ بھی مظاہرے کے اتحاد میں شامل ہو گئی ہیں۔