عراقمشرق وسطی

عراقی فوج کے حملے میں داعش کے 14 دہشت گرد ہلاک

عراقی فورسز کی صلاح الدین آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے صلاح الدین کے عبدالعزیز علاقے میں انجام پانے والی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے خفیہ اڈوں کو پوری طرح تباہ کردیا ہے۔ ان کارروائیوں میں داعش دہشت گردوں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ ان کے ہتھیار اور جنگی ساز و سامان بھی تباہ ہو گئے۔

الحشدالشعبی نے عراقی فورسز کے تعاون سے منگل کے روز صوبہ صلاح الدین کے علاقے الزلایه میں داعش کے ایک گروہ پر حملہ کیا تھا کہ جس کے نتیجے میں متعدد داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

عراقی فضائیہ نے گزشتہ سنیچر کو بھی صوبہ کرکوک میں داعش دہشت گردوں کے باقی ماندہ عناصر کے اڈوں پر بمباری کی تھی ۔ عراق کی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی آپریشنل کمان نے بھی النصر-2 فوجی آپریشن میں داعش دہشت گردوں کے سرغنہ کی ہلاکت اور ان کے بارہ خفیہ اڈوں کی تباہی کی خبر دی تھی۔

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی ذلت آمیز شکست کے باوجود اب بھی اس ملک کے مختلف علاقوں میں داعش کے بعض عناصر چھپے ہوئے ہیں اور وقفے وقفے سے عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے کرتے رہتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button