
ویکسین کے مکمل طور سے نتیجہ بخش نہ ہونے، اور ناروے میں کورونا ویکسین لگوانے والے 23 سن رسیدہ مریضوں کی ہلاکت کے بعد، چین کے صحت عامہ کے ادارے کے ماہرین نے ناروے اور دیگر ملکوں سے کہا ہے وہ کوویڈ 19 کے یہ ویکسین جو "ایم آر این اے” فارمولے پر مشتمل ہے اور فائزر جیسی کمپنیوں ميں تیار کی جا رہی ہے، استفادہ نہ کریں۔
چین کے صحت عامہ کے ماہرین نے اپنے بیان میں سن رسیدہ افراد کو فائزر ویکسین دیئے جانے سے خاص طور پر گریز کرنے کو کہا ہے۔
ناروے کی دواساز ایجنسی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق ماہرین ان افراد کی موت کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، 13 افراد کی موت کی تحقیقات پہلے ہی کی جا چکی ہیں۔