مشرق وسطییمن

انصاراللہ کے خلاف امریکہ کے دشمنانہ اقدام کی مذمت میں یمنی عوام کے مظاہرے

Yaman Ansarallah

یمنی مظاہرین نے ملت یمن کے خلاف امریکی سعودی اتحاد کے جاری جرائم کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی جانب سے یمن کے آئل ٹینکروں کو روکے جانے کی سخت مخالفت کی۔ یمنی مظاہرین نے اپنے بیان میں سعودی اتحاد کی جارحیتوں کے مقابلے میں ملت یمن کی استقامت جاری رہنے کا اعلان کیا اور آزادی ، سربلندی اور عزت کے لئے انقلابی رہنماؤں کی راہ پر گامزن رہنے نیز ان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ امریکہ کی براہ راست دہشتگردی کے ذریعے یمنی بچوں اور خواتین سمیت عام شہریوں کے خلاف جارح اتحاد کے جرائم سے اس اتحاد کے اخلاقی انحطاط کا اندازہ ہوتا ہے اور واضح ہوجاتا ہے کہ جارح امریکی و سعودی اتحاد کس حد تک پستی میں گر چکا ہے ۔اس بیان میں ملت یمن سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں ڈٹ جائیں اور سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں استقامتی محاذ کی بھرپور حمایت کریں۔

واضح رہے امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یمن کی تحریک انصار اللہ کا نام دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button