مشرق وسطیدنیاشامیورپ

امریکہ سے وابستہ دہشت گردوں نے شامی عورتوں کو اغوا کرلیا

سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سے وابستہ شامی ڈیموکریٹک دہشت گرد (قسد) نے دیرالزور اور الحسکہ میں دہشتگردی کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ان علاقوں کے عوام کے خلاف دہشتگردانہ اقدامات انجام دے رہے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے دیرالزور کے علاقے طابیہ اور اسی طرح الرمیلان کے دیہی علاقے الصبیحیه میں ایک کارروائی کے دوران 9 افراد کو اغوا کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والوں میں عورتیں بھی شامل ہیں۔

اگرچہ شام میں دہشت گردوں کا اب کسی بھی علاقے پر قبضہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اس گروہ کے بعض عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور موقع ملنے پر وہ دہشت گردانہ حملے کر تے ہیں تاہم شامی فوج اپنے ملک کے مختلف علاقوں سے ان باقی ماندہ دہشت گردوں کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button