دنیامشرق وسطییمن

بیگانہ تسلط پسندی سے مقابلہ اپنا ایمانی فریضہ ہے: انصار اللہِ یمن

ماہ رجب کے پہلے جمعے کی مناسبت پر یمنی عوام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصار اللہ کے سیکریٹری جنرل سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ یمن کسی قیمت پر سعودی عرب، عرب امارات، امریکہ، صیہونی حکومت یا کسی بھی دوسرے ملک کے تسلط کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا ہم حریت و آزادی کے متوالے ہیں اور ہم سے ہمارے ایمانی تشخص کا مطالبہ یہ ہے اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لئے جد و جہد کرتے رہیں۔ تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ مآرب، جوف، بیضا، تعز مغربی ساحل اور دیگر تمام علاقوں میں ہماری محاذ آرائی صرف ان لوگوں سے مقابلے کے لئے ہے جو ہمارے عوام کے خلاف برسرِ پیکار ہیں کیوں کہ یہ جارحین اپنے تسلط کو ہم پر زبردستی تھوپنا چاہتے ہیں۔

سید بدر الدین الحوثی کا کہنا تھا کہ مآرب صوبے کی ایک قلیل تعداد ایسی ہے جو ایک سعودی کمانڈر کے پرچم تلے برسر پیکار ہے اور اسکی کوشش یہ ہے کہ امریکہ و صیہونی حکومت کے ساتھ اعلان وفاداری کر کے سعودی عرب کے تسلط کو اس علاقے پر تھوپ دیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کا صرف ایک مقصد ہے اور وہ یمن کے خلاف جارحیت میں مصروف قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ بعض عرب ممالک کے تعلقات پر بھی تبصرہ کیا اور کہا یہ ممالک اپنے اس اقدام کے لئے جس قدر بھی جواز تراشنے کی کوشش کریں، اُس سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمنی عوام ہر سال ماہ رجب کے پہلے جمعے کو اس عنوان سے جشن مناتے ہیں کہ یہ وہی دن ہے جب پیغمبر اسلام (ص) نے حضرت علی (ع) کو دعوت اسلام دینے کے لئے یمن کی جانب بھیجا اور یمنی عوام نے بھی اس دعوت پر لبیک کہتے ہوئے اپنی پہلی نماز جمعہ سفیر نبی کریم حضرت علی علیہ السلام کی اقتدا میں ادا کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button