عراقمشرق وسطی

فوجی ساز و سامان لے جانے والے امریکی کانوائے کے راستے میں دھماکے

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکہ بغداد کے الشعلہ علاقے پر اس وقت ہوا جب امریکی دہشتگرد، فوجی ساز و سامان لے جا رہے تھے۔ جبکہ دوسرا دھماکہ صوبہ بابل میں سڑک کے کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔ ابھی تک دھماکے کی مزید تفصیلات اور ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

گزشتہ روز بھی امریکی دہشتگردوں کے کانوائے کے راستے میں ایک دھماکے کی خبر موصول ہوئی تھی۔ دھماکے سے فوجی گاڑیوں اور ساز و سامان کو زبردست نقصان پہنچا تھا۔

عراق میں امریکی دہشتگردوں پر حملے روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں اور حالیہ ہفتوں کے دوران امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کانوائے کے علاوہ امریکی سفارتخانے، فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد کو تقریبا روزانہ کی بنیاد پر دھماکوں اور راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے انخلا کی حمایت میں ایک بل کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button