مشرق وسطییمن

یمن، غذائی اشیاء کے حامل ٹرک پر سعودی بمباری، متعدد شہید و زخمی

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب کے ماهلیه علاقے پر غذائی اشیاء کے حامل ایک ٹرک پر بمباری کر دی۔ ابتدائی خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ اس حملے میں کئی افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ روز ماهلیه علاقے پر 15 مرتبہ بمباری کی ہے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے چند روز قبل ماهلیه علاقے کو جارح سعودی آلہ کاروں سے آزاد کرا لیا تھا۔ صوبہ مآرب اہم اسٹرٹیجک علاقہ ہے جو یمن کے مرکزی علاقوں کو اس ملک کے جنوبی اور شمالی علاقوں سے ملاتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔ اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنی تمام تر وحشیانہ جارحیت کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے اور اطلاعات اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ وہ جنگِ یمن کے مخمصے سے باعزت طور پر باہر نکل جانے کے لئے راہوں کی تلاش میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button