
جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ کی شہادت کی تردید
العالم کی رپورٹ کے مطابق، بعض ذرائع نے دمشق کے علاقےالمیزہ پرآج صیہونی حکومت کے حملے کے دوران فلسطین کی جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا تاہم شام میں فلسطین کی جہاد اسلامی کے نمائندے اسماعیل السنداوی نے اس قسم کی خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح دمشق کے المیزہ علاقے پر صیہونی حکومت نے ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں 4 ایرانی فوجی مشیر اور متعدد شامی باشندے شہید ہوئے۔