مثالی شخصیاتحسن نصراللہلبنانمشرق وسطی
فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے پر زور، سید حسن نصراللہ
Emphasis on continuing to support the Palestinian people, Sayed Hassan Nasrallah
فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے پر زور، سید حسن نصراللہ
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے جنوبی بیروت کے مضافات میں واقع سیدہ زینب کمپلکس میں کہا کہ غزہ کی حمایت نہ صرف فوجی اور مالی صورت میں کی جائے بلکہ ان دنوں غزہ کے عوام کے لئے دعا کیجئے۔
انہوں نے کہا کہ ان دنوں ہم اقوام عالم کی خاموشی کے سائے میں غزہ کے عوام کے قتل عام کا مشاہدہ کر رہے ہيں اس لئے غزہ کے مظلوم اور نہتے عوام کے لئے دعا کیجئے۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ جہاد جیسی ایمانی اور قرآنی ثقافت، شہادت کے شوق و عشق اور غیرت مند فلسطینی جوانوں کے وصیت ناموں میں جلوہ گر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے لیے امدادی کارکن، رمضان کے مقدس مہینے میں زیادہ قوت و نشاط کے ساتھ علاقے میں موجود ہوں گے۔ سید حسن نصراللہ نے رمضان المبارک کے آمد کی تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی۔