پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ
افغانستان کی طالبان انتظامیہ نے پاکستان پر صوبہ پکتیکا اور خوست پر فضائی حملے کا الزام لگایا ہے۔افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پکتیکا اور خوست پر پاکستان کے فضائی حملوں میں کم سے کم آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا ہے کہ پاکستان کے فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے سبھی آٹھ افراد عورتیں اور بچے ہیں ۔ انھوں نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان نے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔ افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پکتیکا میں تین خواتین اور تین بچے مارے گئے اور خوست میں پاکستان کے فضائی حملے میں دو عورتیں ہلاک ہوئی ہیں۔
پاکستانی فوج نے افغانستان کی طالبان حکومت کے اس الزام کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔