مشرق وسطیانسانی حقوقفلسطین
فلسطینی قیدی ماہرالاخرس اسرائیلی جیل سے رہا
اسرائیل نے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی ماہرالاخرس کو آج رہا کردیا۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے 103 دن تک بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی ماہرالاخرس کو آج رہا کردیا۔ جسمانی کمزوری کی وجہ سے وہ اپنے پاوں پر کھڑے نہیں ہو سکتے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے 49 سالہ ماہر الأخرس کو 27 جولائی کو وجہ بتائے بغیر گرفتار کیا تھا اور وہ اپنی بلا جواز گرفتاری کے خلاف گزشتہ تین ماہ سے بھوک ہڑتال پر تھے جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہو گئی تھی۔