دنیافلسطینمشرق وسطی

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت

Palestine

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان نبیل ابوردینه نے ایک بیان جاری کرکے فلسطینی زمینوں پر 2500 صیہونی مکانات کی تعمیر کے منصوبے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد 2334 کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

انہوں نے اسرائیلی کابینہ کے اس اقدام کو مسئلہ فلسطین کی سیاسی حیثیت کو نابود کرنے سے تعبیر کیا ہے۔ فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان نبیل ابوردینہ نے مقبوضہ زمینوں پر صیہونی کالونیوں کی تعمیر کو تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا۔ انہوں نے صیہونیوں کے جارحانہ اقدامات پر بین الاقوامی حلقوں کی خاموشی اور اسرائیل کے ساتھ بعض عرب ممالک کے تعلقات کی بحالی نیز امریکی حکومت کی جانب سے غاصبوں اور ان کی پالیسیوں کی حمایت کی مذمت کی ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button