ایشیاانسانی حقوقدنیافلسطینمشرق وسطی

صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے2 فلسطینی شدید زخمی

غرب اردن میں فلسطینوں کے خلاف غاصب صیہونی فوجیوں کے جارحانہ اقدامات جاری ہیں۔

اسرائیل کی خود ساختہ ریاست سے وابستہ مسلح باوردی دہشت گردوں نے دو فلسطنیوں کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق غرب اردن کے جنوبی علاقے میں پیر کی رات پیش آنے والے اس واقعے میں زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں کو ہسپتال میں پہنچادیا گیا ہے۔

غرب اردن کے صوبے بیت اللحم میں الخضر رہائشی کمپلکس میں عوامی استقامتی محاذ کے ایک سرگرم رکن احمد صلاح نے بتایا ہے کہ ان دونوں نوجوانوں کو دیوار حائل کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صہیونی فوجیوں نے پیر کی صبح سے غرب اردن کے شمالی علاقے میں فلسطنیوں کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button