دنیامشرق وسطییمن

مارب کی آزدای کے لئے یمن کے حوانوں کا عزم

یمن کی مستعفی حکومت کے عہدیدارنےدعوی کیا ہے کہ ریاض نے مارب سے اپنی فورسز کو نکال لیا ہے۔

صنعا کی فورسز کی مارب کی جانب پیشقدمی کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد یمن کی مستعفی حکومت کے گورنر نے دعوی کیا ہے کہ ریاض اور متحدہ عرب امارات نے یکے بعد دیگرے اپنے فوجیوں اور طیارہ شکن یونٹس کو مارب سے نکال لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مارب میں یمن کی مستعفی حکومت سے وابستہ گورنر سلطان العرادہ نے انصار اللہ سے وابستہ جوانوں اور فوج کے مشترکہ حملوں کے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس صوبے میں صنعا کی فوجی پیشقدمی کے ساتھ ہی سعودی عرب نے مارب سے اپنے فوجیوں کو نکال لیا ہے۔

المشہد الیمن نیوز ایجنسی نے مارب کے گورنر العرادہ کے حوالے سے اس خبر کے ضمن میں بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارت نے اپنے پیٹریاٹ میزائل یونٹس کو بھی نکال لیا ہے کہ جس کے بعد انصاراللہ سے وابستہ جوانوں نے مارب میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر اپنے حملے بڑھا دیئے ہيں۔

مقامی قبائلی رہنما شخ سعید سلامہ نے مارب شہر کی آزادی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس شہر کے جوانوں کے توسط سے مارب آزاد ہوجائے گا۔

تیل سے مالا مال اس علاقے سے جارح فورسز کو باہر نکالنے کے لئے انصاراللہ نے تین ہفتے قبل فوجی حملے کا آغاز کیا ہے اور شہر سے صرف سات کلومیٹر کے فاصلے پر انہوں نے مورچے سنبھال رکھے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button