نائیجر سے فوج کے انخلاء پر فرانس کے نائیجر کے ساتھ مذاکرات
یران پریس کی رپورٹ کے مطابق فرانس نے نائیجر میں فوجی بغاوت اور حکومت کی تبدیلی اور عوامی مظاہروں کے بعد اپنے فوجی دستے نائیجر سے نکالنے کے لئے نائیجر کی فوج سے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نائیجر کے باغی رہنماؤں نے فرانس سے اپنے 1500 فوجی نکالنے کے علاوہ فرانسیسی سفیر کو بھی ملک چھوڑنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نائیجر سے فرانسیسی فوج کے سازوسامان کو نکالنے کےلئے بھی مذاکرات ہو رہے ہیں اور فرانسیسی فوج کے انخلاء کے مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرانس کی سابقہ کالونی نائیجر میں حالات اس وقت خراب ہوگئے تھے جب فرانس نے فوجی بغاوت کے وقت اپنے اتحادی بازوم کی حکومت کی حمایت کی تھی جسے فوجی حکومت نے نائیجر کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا۔
#africa
#niger
#france