جنین پر صیہونی فوج کا ایک اور حملہ
تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی غاصب فوج نے جنین میں دسیوں بکتربند گاڑیوں کی مدد سے ایک اور حملہ کیا ہے جو کئی اطراف سے کیا جا رہا ہے اور اس میں صیہونی فوج کے خصوصی فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں۔
صیہونی فوج نے اس حملے میں الاقصی بریگیڈ کے ایک صیہونی جیل سے رہائی پانے والے کمانڈر محمد نغنغیہ کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ صیہونی فوج نے کل سے مغربی کنارے میں واقع علاقے جنین پر اپنے بڑے حملے کا آغاز کیا تھا جہاں اسے فلسطینی مزاحمتی فورسز کا سامنا کرنا پڑا تھا اور امدادی دستے طلب کرنے پڑے تھے۔
#palestine
#jenin
#quds