غزہ پر اسرائیل کا ایک بار پھر میزائلی حملہ
المیادین کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے مشرقی غزہ کے علاقے دیر البلح پر شدید گولہ باری کی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ مشرقی غزہ پر یہ حملہ اس علاقے سے اسرائیل کے علاقے میں راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا۔
حالیہ دو ہفتوں کے دوران غاصب صیہونی دہشتگرد جھوٹے اور بے بنیاد بہانوں سے تقریبا ہر روز غزہ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔
دوسری جانب فارس نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات غزہ کے قریب واقع صیہونی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں جن کی آوازیں غزہ میں بھی سنائی دی ہیں۔
القدس چینل نے صیہونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے یہ سائرن بجائے جانے کے بعد کئی ایک دھماکے بھی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غزہ سے فائر کیے جانے والے میزائلوں اور راکٹوں کو تباہ کرنے کے لیے آئرن ڈوم سسٹم بھی فعال کیا گیا تھا لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
آئرن ڈوم سسٹم بھی میزائل یا راکٹوں کا پتہ لگانے اور انہیں تباہ کرنے میں ناکام رہا۔
اس بارے میں فلسطینی مجاہد تنظیموں کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔