ایشیافلسطینلبنانمثالی شخصیاتمشرق وسطییمن

فلسطینیوں کا بڑا حملہ ، اسرائيلی ایئر بیس کو بنایا نشانہ

فلسطین کے راکٹ اور میزائیل حملے بھرپور جاری، اسرائیل پر خوف تاری

صہیونی فوجی ائربیس ” حتسریم” پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں ہفتے کی صبح صیہونی فوجی ائربیس ” حتسریم ” پر چند راکٹ داغے جانے کی خبردی ہے۔

القسام بریگیڈ سے وابستہ یونٹ نے مقبوضہ شہر عسقلان پر بھی چند راکٹ فائر کئے جانے کی رپورٹ دی ہے تاہم شدید سنسر اور کڑی نگرانی کی وجہ سے ابھی تک ان حملوں سے متعلق تفصیلات میڈیا پر نہیں آسکی ہیں۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ کے نہتے شہریوں پر جنون آمیز طریقے سے ببماری کی ہے۔

صہیونی حکومت کی جانب سے استقامتی گروہوں کی سپلائی لائن کاٹنے کے دعووں کے باوجود صیہونی ٹھکانوں پر غزہ سے راکٹ داغے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button