انسانی حقوقدنیافلسطینمثالی شخصیاتمشرق وسطی

اسرائيل کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے چالیس عرب و اسلامی ملکوں کو ہنیہ کا خط

صیہونی حکومت، امریکی و صیہونی سازش “سینچری ڈیل” کی بنیاد پر اور ٹرمپ حکومت کی حمایت کے سائے میں پہلی جولائي کو غرب اردن کی تیس فیصد اراضی کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ فلسطین پریس سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے ان خطوط میں کہا ہے کہ غرب اردن کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کا منصوبہ، فلسطین اور عرب و اسلامی امت کے آج اور کل کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے۔

انھوں نے عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ غرب اردن اور بیت المقدس کے الحاق کے اس اسرائيلی منصوبے کے خلاف فلسطینیوں کے متحدہ موقف کی حمایت میں ایک سربراہی اجلاس منعقد کریں۔ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اسی طرح فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی، مقبوضہ علاقوں کی آزادی اور بیت المقدس کے دارالحکومت والے ایک خودمختار ملک کی تشکیل کے سلسلے میں فلسطینیوں کے قومی منصوبے کی حمایت کے لیے ماحول سازگار بنانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button