ایراندنیامشرق وسطییورپ

ایران ہر قسم کے دشمنانہ اقدام کا دندان شکن جواب دے گا

جارحیت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہم ایرانی قوم کے خلاف کسی بھی مخاصمانہ اور متنازعہ اقدام کا فیصلہ کن اور مناسب جواب دیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکہ میں قائم سینٹکام دہشت گرد تنظیم کے ترجمان کی جانب سے ایرانی ماہان ایئرپرجارحیت کی ذمہ داری قبول کرنے اور اس مہم جوئی اور خطرناک اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی ہوا بازی کے قانون کی خلاف ورزی اور خطے میں امن و سلامتی کے خلاف قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ دو ایف ۔ 15 لڑاکا طیارے ماہان ایئر کی پرواز کے قریب گئے تھے تا کہ ایک ہزار میٹر کے محفوظ فاصلے پر رہ کر طیارے کا معائنہ کیا جا سکے جبکہ یہ اقدام مضحکہ خیز اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button