ایرانمشرق وسطی

اسلامی ممالک کی اسمبلیوں کو متحدہ عرب امارات اوراسرائیل کی سازش کا مقابلہ کرنا چاہیے

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسلامی ممالک کے پارلیمانی سربراہان کے نام ایک خط میں مطالبہ کیاہے کہ اسلامی ممالک کی اسمبلیوں کو متحدہ عرب امارات اوراسرائیل کی گہری سازش کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

ایرانی اسپیکر نے امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کو مسئلہ فلسطین کے بارے میں اسلامی ممالک ، اسلامی تعاون تنظيم اور اسلامی پارلیمانی یونین کی کوششوں کو کمزور بنانے کی سازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کا پختہ عزم ، جد وجہد اور اسلامی مزاحمت ، سرزمین فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button