عراقمشرق وسطی

امریکی دہشتگردوں کا ایک کاروان کویت سے عراق میں داخل

اخبار العراق کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سرزمین میں داخل ہونے کے بعد امریکہ کے باوردی دہشتگرد عین الاسد فوجی اڈے کی جانب روانہ ہوئے۔ مذکورہ امریکی کاروان کے پاس بڑا فوجی ساز و سامان موجود ہے اور وہ بصرہ سے ہوتا ہوا صوبہ الانبار کے مغرب میں البغدادی کے علاقہ میں پہنچا اور وہاں سے عین الاسد میں داخل ہوگیا۔

امریکی ہیلی کاپٹروں نے عراق کے عین الاسد فوجی اڈے تک پہنچنے میں اس فوجی کانوائے کی فضائی نگرانی کی۔

واضح رہے کہ بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشتگردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار راکٹ حملوں کے بعد سے امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کی نقل و حرکت بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button