ایراندنیامشرق وسطییورپ

ایران کا امریکہ کو زبردست مشورہ

اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے آج بروز جمعرات ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کے بھرپور نفاذ کا مطالبہ کیا۔

ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 نے جوہری معاہدے کی تصدیق کی تا ہم امریکہ جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوگیا اور اس کا یہ اقدام جوہری معاہدے اور قرارداد 2231 دونوں کیخلاف ورزی ہے۔

مجید تخت روانچی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے گزشتہ ہفتے کے دوران اسنیپ بیک میکنزم کے استعمال سے متعلق امریکی حق کو مسترد کر دیا اس لئے امریکہ کو ایک بار پھر اپنے آپ کو ذلیل کرنے اور نیچا دکھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئیے۔۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی جانب سے ایران پر لگائی گئی پابندیاں کو جنہیں جوہری معاہدے کے تحت اٹھایا گیا تھا از سر نو نافذ کریں۔

واضح رہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان 13 سالوں کے دوران مذاکرات کے بعد 14 جون 2015ء کو یہ معاہدہ طے پایا تھا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر 8 مئی 2018ء کو اس معاہدے سے امریکی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button