ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ آئندہ اتوار اٹھارہ اکتوبر کو ایران کے خلاف ہتھیاروں کی ظالمانہ پابندیوں کے خآتمے کی تاریخ ہے اور دس سال سے جاری ان ظالمانہ پابندیوں کا آئندہ اتوار کو خاتمہ ہو جائے گا۔
ڈاکٹر روحانی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ آئندہ اتوار اٹھارہ اکتوبر کو ایران کے خلاف ہتھیاروں کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کی تاریخ ہے اور دس سال سے جاری ان ظالمانہ پابندیوں کا آئندہ اتوار کو خاتمہ ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے اس مسئلے پر امریکہ سے چار برس تک جنگ کی ہے۔ صدر ایران نے زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ گزشتہ چار برس سے اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی ہتھیاروں کی پابندیوں کا خاتمہ نہ ہو سکے مگر اٹھارہ اکتوبر کو اسے ایک بار پھر ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کا خاتمہ ایرانی عوام کی استقامت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اتوار سے ایران جس ملک کے ساتھ چاہے گا اسلحے کی خرید و فروخت کر سکے گا۔