ایرانمشرق وسطی

ایران کے ایٹمی سائنسداں کو شہید کیوں کیا گیا، ایران کے صدر نے بتا دیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نےایران کے سینئرایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کی شہادت کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ ایک بار پھرعالمی سامراج کے ناپاک ہاتھوں اورغاصب صہیونی حکومت نے ایک محنتی سائنسدان کو قتل کر کے ایرانی قوم کوغمزدہ کردیا۔

حسن روحانی نے کہا کہ بلاشبہ دہشت گردی کا یہ خوفناک واقعہ ایرانی قوم کی سائنسی کامیابیوں اور صلاحیتوں کے سامنے دشمنوں کی بے بسی اور خطے اور دنیا کے دیگر سیاسی میدانوں میں ان کی مسلسل شکستوں کی علامت ہے۔

ایران کے صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ نے عوام کے ذہنوں میں ان کی بدنیتی اور نفرت کی گہرائی کو ان کےدیگر غیر انسانی اقدامات کی طرح ایک بار پھر زندہ کردیا۔

واضح رہے کہ جمعے کو دو پہر 2 بج کر 40 منٹ پر ایران کے سینئرایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کو دارالحکومت تہران کے نزدیک آبسرد نواحی علاقے کے ایک چوراہے پر خودکش حملے میں شہید کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button