مشرق وسطیایران

یکطرفہ پابندیوں نے ادویات اور طبی سامان کو نشانہ بنایا ہے، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی نے اقوام متحدہ میں کوویڈ- 19 کی روک تھام سے متعلق ویڈیو کانفرنس سے خطاب میں ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی معاشی دہشتگردی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں نے ایران میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کی راہ میں مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکطرفہ پابندیوں نے ایرانی عوام کیلئے ادویات اور ضروری طبی ساز و سامان تک رسائی کو مشکل بنادیا ہے جس کی وجہ سے ایرانی عوام کی جان خطرے میں ہے۔

ڈاکٹر سعید نمکی نے مزید کہا کہ زر مبادلہ کے وسائل پر شدید پابندی نے ادویات اور صحت کی مصنوعات کی فراہمی کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ کورونا وبا نے ہمیں اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر یکجہتی اور تعاون کی شدید ضرورت ہے، اگرچہ ہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں اور وبائی اور غیر وبایی بیماریوں سے متعلق سیاسی اعلامیے کے پابند ہیں لیکن بین الاقوامی مالیاتی ادارں کو بغیر سیاسی رکاوٹ کے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی بڑے پیمانے پر مالی مدد وحمایت کرنی چائیے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھی چیک کریں
Close
Back to top button