مشرق وسطیانسانی حقوقدنیافلسطین
غاصب صہیونی نے ایک اور کم سن بچے کو شہد کردیا۔
صیہونی فوجیوں کے حملے میں فلسطینی بچہ شہید
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی بچہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا تھا جس کی کچھ دیر بعد شہادت واقع ہو گئی۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی بچے علی علایہ کو گولی کا نشانہ بنایا۔
فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کی وجہ سے فلسطینی بچہ شدید زخمی ہو گیا تھا جو کچھ دیر بعد شہید ہو گيا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے فلسطین کے اس 12 سالہ بچے کو مغربی کنارے کے المغایر نامی گاؤں میں نشانہ بنایا۔
گزشتہ اتوار کو بھی ایک صیہونی انتہا پسند نے مغربی کنارے کے الخلیل نامی علاقے کی مسجد ابراہیمی کے پاس ایک فلسطینی بچے کو اپنی گاڑی سے کچل دیا تھا۔