دنیاایرانمشرق وسطی

سرحدوں کی سلامتی ایران کی ریڈ لائن

جنرل ''کیومرث حیدری'' نے ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان مشقوں کا مقصد بری فوج کی آمادگی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تقویت کرنا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر ” جنرل کیومرث حیدری” نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں جلد ہی فوجی مشقیں شروع کی جائيں گی۔

انہوں نے کہا کہ ان فوجی مشقوں کا انعقاد رہبر انقلاب اسلامی کے فرامین کے مطابق عمل میں لایا جارہا ہے جن کے تحت بری فوج کے مختلف یونٹوں کے اندر دشمن کے مقابلے میں ضروری آمادگی پیدا کرنا اور ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے مقصد سے مناسب دفاعی منصوبہ بندی اور پلاننگ کرنا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی سرحدوں کی سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے اور ہماری بری فوج مشرقی، جنوب مشرقی، مغربی، جنوب مغربی اور شمال مغربی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنی پوری طاقت کے ساتھ کھڑی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مقدس سرزمین کی طرف اٹھنے والے ہر ہاتھ کو کاٹ کر رکھ دے گی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button