مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے کہا ہے کہ سی آئی کے ایک جاسوس کو سپاہ قدس اور شہید سلیمانی کے بارے میں اطلاعات جمع کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنادی گئی ہے جس پر عنقریب عمل درآمد کیا جائےگا۔
غلام حسین اسماعیلی نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں سی آئی اے کے جاسوس کی پھانسی کی سزا کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے سے منسلک حال ہی میں سید محمود موسوی مجد نامی ایک فرد کو سپاہ قدس اور شہید میجر جنرل سلیمانی کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ جس پر ایرانی عدالت نے اسے پھانسی کی سزا سنائی ہے اور ایران کی اعلی عدالت نے بھی اس پھانسی کے حکم کو برقرار رکھا ہے اور سی آئی اے کے جاسوس کو عنقریب پھانسی دے دی جائےگی۔ غلام حسین اسماعلی نے کہا کہ ایران کی تمام جیلیں ایرانی عدلیہ کے زیر نظر ہیں اور کسی بھی قیدی کی رہائی یا عدم رہائی کا فیصلہ ایرانی عدلیہ کے ہاتھ میں ہے۔