ایرانمشرق وسطییورپ

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی قرارداد کو مسترد کردیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے کاظم غریب آبادی نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ کی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس کا مناسب وقت میں مناسب جواب دےگا۔

غریب آبادی نے کہا کہ ایران نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تمام رکن ممالک کی نسبت بہت بڑا تعاون کیا اور اپنے جوہری ادارے کے تمام دروازوں کو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کے لئے کھول رکھا ہے۔ ایران کے جوہری ادارے کا سالانہ 33 مرتبہ معائنہ کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button