ایرانمشرق وسطی

زاہدان میں دہشتگردانہ دھماکہ

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ آج صبح زاہدان سے چند کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع کورین Corrin کے گلوگاہ دیہی علاقے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی دو گاڑیوں کے گزرنے کے موقع پر ہوا۔

زاہدان سے پارلیمنٹ کے نمائندے فدا حسین مالکی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردانہ دھماکہ دہشتگرد گروہ جیش الظلم نے اس وقت کیا کہ جب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی دو گاڑیاں اس علاقے سے گزر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں جانی نقصان نہیں ہوا تاہم علاقے میں سپاہ کے کمانڈر زخمی ہوئے۔

دہشت گرد گروہ جیش الظلم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔

دہشت گرد گروہ جیش الظلم تکفیری اور سلفی نظریات کا حامل ہے اور وہ شام میں تکفیری گروہوں کا حامی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button