ایرانمشرق وسطی

امریکی فرمانبرداری سے علاقے میں سلامتی نا ممکن، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے مغربی ایشیا کے بعض ملکوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں امریکہ کی فرمانبرداری سے سلامتی کا قیام عمل میں نہیں آ سکتا۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے منگل کے روز ایران کے خلاف علاقے کے بعض ملکوں منجملہ سعودی عرب اور بحرین کے حکام کی جانب سے عائد کئے جانے والے بے بنیاد اور مداخلت پسندانہ الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ سعودی عرب جیسے ممالک، جو برسوں سے القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتے آئے ہیں، علاقے میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں اور ساتھ ہی ایران جیسے ملک پر بے بنیاد الزام لگا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران وہ ملک ہے جس نے اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کے ملکوں سے دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ کیا ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان ملکوں کی جانب سے ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی جاری رکھے جانے کے بارے میں امریکی خواہش کی حمایت کہ جو گذشتہ پانچ برسوں سے زائد عرصے سے امریکی ہتھیاروں کا استعمال کر کے ہزاروں لوگوں بالخصوص یمن کے بے گناہ عام شہریوں خاص طور سے عورتوں اور بچوں کا بہیمانہ قتل عام کرتے آرہے ہیں، ایک ایسا کڑوا سچ اور طنز ہے کہ جس ان دنوں پوری دنیا جس کا مشاہدہ کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button