دنیاایرانمشرق وسطی

 صدر سید ابراهیم رئیسی ،پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے  یمن میں ایران کے سفیر کی شہادت پر تعزیت پیش کی

 صدر سید ابراهیم رئیسی ،پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے  یمن میں ایران کے سفیر کی شہادت پر تعزیت پیش کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراهیم رئیسی ،پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یمن میں ایران کے سفیر کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں ایرانی سفیر شہید حسن ایرلو نے یمنی عوام کی مظلومیت اور حقانیت کے دفاع میں بھر پورکردار ادا کیا۔

انہوں نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغام میں شہید حسن ایرلو کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ایرلو نے دفاع مقدس میں بھی نمایاں کارنامے انجام دیئے اور وہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں کیمیاوی ہتھیاروں کے ذریعہ زخمی بھی ہوئے تھے۔

شہید حسن ایرلو نے اپنی بابرکت عمر انقلاب اسلامی کی حفاظت اور ترویج میں بسر کی اور انھوں نے اس سلسلے میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔

دوسری جانب یمن میں ایران کے سفیر شہید حسن ایرلو کی تشییع جنازہ تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے سامنے سے ہوئی جس میں ایرانی وزیر خارجہ سمیت اعلی حکام اور ایرانی عوام نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ یمن میں ایران کے سفیرحسن ایرلو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ شہید ایرلو یمن میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے اور بعض ممالک کے عدم تعاون کی وجہ سے انھیں ایران منتقل کرنے میں تاخیر ہوگئی جس کی وجہ سے شہید ایرلو کو طبی امداد بر وقت نہ مل سکی اور وہ آج صبح تہران کے ایک اسپتال میں درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button