مشرق وسطیایران

ایرانی کمانڈر کا بڑا بیان، غزہ میں الہی وعدہ پورا ہوا اب یمن میں ہوگا

انہوں نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ غزہ کی جنگ میں سب نے الہی وعدوں کو پورا ہوتے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی فوجی طاقت مسلمانوں کے پاس موجود محدود وسائل کی بہ نسبت بہت زیادہ ہے لیکن ایمان کی طاقت سے اللہ کے وعدوں تک پہنچا جا سکتا ہے۔
جنرل فدوی نے کہا کہ باطل کے محاذ  کی شکست یقینی ہے تاہم اس کی شرط یہ ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے رہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں حالیہ 12 روزہ جنگ میں اسرائیل نے پوری طاقت سے غزہ پٹی پر حملے کئے لیکن وہ فلسطینی گروہوں کی میزائل طاقت کو کمزور نہيں کر سکا۔
اب پوری دنیا میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ غزہ پٹی جیسے چھوٹے سے علاقے میں رہتے ہوئے حماس ایک دوسری حزب اللہ تحریک بن گیا ہے اور اسرائیل اسے روکنے میں ناکام رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button