دنیاانسانی حقوقفلسطینمشرق وسطییورپ
اسرائیل کی جارحیت میں مزید ایک فلسطینی شہید، شہداء کی تعداد 253 ہو گئی
اسرائیل کی جارحیت میں مزید ایک فلسطینی شہید، شہداء کی تعداد 253 ہو گئی
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق خان یونس کے رہائشی قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 12 روزہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہوا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق خان یونس میں ٹنل سے مزید 4 فلسطینیوں کی لاشوں کو نکالا گیا اس طرح ٹنل میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 13 ہو گئی۔
واضح رہے کہ غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 12 روزہ جارحیت کے نتیجے میں اب تک 253 فلسطینی شہید ہوئے کہ جن میں 69 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک ہزار 910 افراد زخمی ہوئے اور عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا۔
استقامتی محاذ نے اسرائیل کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور استقامتی محاذ کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں 12 صیہونی ہلاک ہوئے۔