امام خامنہ ایایرانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

سپاہ تجھے سلام : رہبر انقلاب اسلامی

سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفتر کے فوجی امور کے ڈائریکٹر محمد شیرازی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی کو ٹیلیفون کرکے سپاہ کے یوم تاسیس کی مناسبت سے رہبرانقلاب اسلامی کی طرف سے سپاہ کے تمام کارکنوں اور ان کے اہلخانہ کی خدمت میں سلام پیش کرتے ہوئے ان کی قدردانی کی۔

جنرل محمد شیرازی کا کہنا تھا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے سپاہ پاسداران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سپاہ کی کوششوں کی قدردانی کی۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تشکیل 2 اپریل 1979 کو بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (ره) کے فرمان پر ہوئی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے یوم تاسیس کے موقع پر آج ایران نے پہلا ملٹری سیٹلائٹ “نور” لانچ کیا جو ایران کی ایک بہت بڑی کامیابی اور ایک نئی پیشرفت ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button