دنیاامام خامنہ ایایرانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

سن 1400 ہجری شمسی پیداوار ، پشتپناہی اور پیداوار میں موانع کو دور کرنے کے نام سے موسوم

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے سال 1400 ہجری شمسی کو پیداوار ، پشتپناہی اور پیداوار میں موانع کو دور کرنے کے نام سے موسوم کرتے ہوئے فرمایا: پیداوار میں سرعت عمل کے انقلابی شعار کی اس سال ہمہ جہت  حمایت کرنی چاہیے۔ اسی لئے ہم نے نئے سال کو پیداوار ، پشتپناہی اور پیداوار میں موانع کو دور کرنے کے نام سے موسوم کیا ہے۔ نیا سال اعیاد شعبانیہ کے ہمراہ ہے اور اس سال پندرہ شعبان اور امام زمانہ (عج) کی ولادت باسعادت کا جشن دو بار منانے کا موقع ملے گا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گذشتہ سال 1399 ہجری شمسی کو مختلف حوادث خاص طور پر کورونا کی ناشناختہ وبا سے متاثر قراردیتے ہوئے فرمایا: کورونا وائرس نے اقتصادی، تعلیمی  ، کار وباری ، دینی اجتماعات اور کھیل کے شعبوں کو بری طرح متاثر کیا۔

 رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں خاندان متاثر ہوئے اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے ۔ رہبر معظم نے شہداء انقلاب اسلامی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ نیز جانبازوں اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکومتی اور عوامی رپورٹوں کے مطابق گذشتہ سال کے شعار کے کسی حد تک محقق ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: پیداوار کا عمل سرعت کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے اور اسی لئے نئے سال کو پیداوار ، پشتپناہی اور پیداوار میں موانع کو دور کرنے کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نئے سال  کو پیدوار کے لحاظ سے اہم اور امید افزا قراردیتے ہوئے فرمایا: نیا سال پیداوار کے محقق ہونے کے لحاظ سے اہم اور باشکوہ سال ہوگا اسی لئے ہم نے اس کو پیداوار ، پشتپناہی اور پیداوار میں موانع کو دور کرنے کے نام سے موسوم کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button