یمنمشرق وسطی

مارب میں سعودی فوجی ہیڈ کواٹر پر ميزائلی حملے

صوبہ مارب میں سعودی فوجی ہیڈ کواٹر پر ميزائلی حملے کی خبریں گشت کر رہی ہیں۔

 المیادین کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کی یہ آوازیں مارب میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمن کی عوامی فورسز اور مسلح افواج کے جانب سے فائر کئے جانے والے میزائلی حملے کی تھیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اس حملے سعودی عرب اور اس کے مقامی ایجنٹوں کے ہیڈ کواٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل مقامی ذرائع نے مارب کی جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بڑے پیمانے پر فوجی سازوسامان روانہ کئے جانے کی خبردی تھی۔

صوبہ مارب میں دوماہ قبل قومی نجات کی حکومت اور سعودی نواز مستعفی صدر منصور ہادی کے مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئی تھیں۔

صوبہ مارب تیل سے مالا مال ایک ایسا علاقہ ہے کہ جس کی سرحدیں شمال میں سعودی عرب سے ملتی ہیں، یہاں تیل کی یومیہ برآمدات دولاکھ بیرل ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button