حسن نصراللہایرانعربمثالی شخصیاتمشرق وسطی

ایران-سعودی عرب تعلقات کی بحالی پر سید حسن نصر اللہ کا خیر مقدم

ایران-سعودی عرب تعلقات

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے آج حزب اللہ کے ایک اعلیٰ اہلکار «حاج اسد محمود صغیر» (حاج صالح) کی تجلیل و تکریم کے لیے منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران-سعودی عرب تعلقات کی بحالی پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی دوبارہ بحالی ایک اچھی پیش رفت ہے اور ہم اس پر خوش ہیں، کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ یہ اقدام خطے کی اقوام کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران اور سعودی عرب کا باہمی معاہدہ اپنے صحیح انداز میں اور معمول کی راہ پر آگے بڑھے تو لبنان سمیت خطے کے لیے نئے افق کھول دے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button