عراقمشرق وسطی

عراق، امریکی کانوائے کے راستے میں پھر دھماکہ

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ ذی قار اور المثنی شاہراہ پر اس وقت ہوا جب امریکی دہشتگرد، فوجی ساز و سامان لے جا رہے تھے۔ ابھی تک دھماکے کی مزید تفصیلات اور ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

گزشتہ روز بھی امریکی دہشتگردوں کے کانوائے کے راستے میں ایک دھماکے کی خبر موصول ہوئی تھی۔ دھماکے سے فوجی گاڑیوں اور ساز و سامان کو زبردست نقصان پہنچا تھا۔

عراق میں امریکی دہشتگردوں پر حملے روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں اور حالیہ ہفتوں کے دوران امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کانوائے کے علاوہ امریکی سفارتخانے، فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد کو بارہا دھماکوں اور راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے انخلا کی حمایت میں ایک بل کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button