ایرانمشرق وسطی

ایران کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون امریکہ کا صدر بنتا ہے: وزارت خارجہ

سعید خطیب زادے نے جمعرات کو امریکی خفیہ محکمے کے سربراہ کی جانب سے اس ملک کے صدارتی انتخابات میں ایران کی مداخلت سے متعلق بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو کچھ ممالک کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کی عادت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران حقیقت میں امریکہ کی داخلی سیاست کو کوئی اہمیت نہیں دیتا ہے اور جو کچھ بھی امریکہ کے اندر ہوتا ہے اس کا تعلق امریکی عوام سے ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے لیے اہم بات یہ ہے کہ امریکہ اپنے بین الاقوامی وعدوں پر عملدرآمد کرے، منہ زوری ترک کرے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کرے اور ایران کو جتنا نقصان اس نے پہنچایا ہے اس کا تاوان ادا کرے۔

واضح رہے کہ امریکی خفیہ محکمے کے سربراہ جان ریٹکلف نے کچھ دن پہلے دعوی کیا تھا کہ ایران، روس اور چین امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا تھا کہ یہ تینوں ممالک اور کچھ دوسرے عناصر صدارتی انتخابات میں مداخلت کرکے یا انتخابات کو متاثر کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button