عراقمشرق وسطی

سامرا، حشد الشعبی کے حملے میں چار داعشی ہلاک

عراق کی سکیورٹی انفارمیشن آفس کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے صلاح الدین کے شہر سامرا میں داعش کے 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سکیورٹی انفارمیشن آفس نے رپورٹ دی کہ عراق کی رضا کار فورس حشد الشعبی کی سامرا میں ایک کارروائی میں داعش کے 4 دہشتگرد ہلاک کر دئے گئے۔

گزشتہ روز عراق کی سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد گروہ داعش کے مفتی کو کرکوک سے گرفتار کیا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے بھی صوبہ نینوا سے داعش کے 24 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

عراق کے صوبے کرکوک، نینوا، الانبار، دیالیٰ اور صلاح الدین داعش کی دہشتگردانہ سرگرمیوں کے اہم مراکز ہیں۔

خیال رہے کہ عراق میں داعش کی باضابطہ شکست کے بعد اب دوبارہ امریکی دہشتگردوں کے ذریعے شام سے ملنے والے سرحدی علاقوں سے داعشی عناصر عراق کی سرحدوں کے اندر منتقل کئے جا رہے ہیں تاکہ ایک بار پھر عراق میں بد امنی کو ہوا دی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button