مشرق وسطییمن

یمنی فوج کا سعودی دارالحکومت ریاض پر حملہ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیi السریع نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ یمن کی فضائیہ اور میزائل ڈیفنس فورس نے مشترکہ فوجی آپریشن کے دوران سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک اہم ہدف کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں اندرون ملک تیار کیے جانے والے صماد تین قسم کے چار ڈرون طیاروں نے حصہ لیا اور ذوالفقار نامی میزائل فائر کیا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر یمن کا محاصرہ اور جارحیت کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو آل سعود حکومت کو تباہ کن جواب دیا جائے گا۔قبل ازیں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جمعرات کی صبح نجران میں ایک کارروائی میں جارح سعودی اتحاد کی کئی بکتربند گاڑیاں تباہ اور دشمن کے متعدد فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔ اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button