مشرق وسطیعراق

داعش پر عراقی سیکورٹی فورسز کے سنگین حملے

رپورٹوں کے مطابق عراقی فوج، فیڈرل پولیس اور سریع الحرکت فورس کے جوان، فضائیہ کی مدد سے شمالی عراق کی ” خانوکہ ” پہاڑیوں میں داعش کے باقیات کا پیچھا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نئی کارروائیوں میں داعش کی چار گاڑیاں، چھپن خفیہ اڈے، پینتالیس سرنگیں اور ایک سو چھے بموں کو تباہ اور دسیوں میزائل اور راکٹ لانچر ضبط کر لئے گئے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جوانوں نے بھی اپنے آپریشن کے دوسرے مرحلے میں مغربی صوبہ الانبار میں داعش کے تین اڈوں کا پتہ لگایا۔ الحشد الشعبی کی کارروائیوں کا دوسرا مرحلہ فضائیہ کی مدد اور لبیک یا رسول اللہ کے کوڈ ورڈ سے شروع کیا گیا اور اس میں کئی علاقوں سے داعش کا صفایا کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button