مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس کے اہلکاروں اور امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے النضال دہشت گردگروہ کے سربراہ حبیب اللہ فرج چعب کو گرفتار کرلیا ہے۔
النضال دہشت گرد گروہ کا سربراہ ایران میں کئي دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھا وہ 31 شہریور سن 1397 شمسی میں اہواز میں ہونے والے خونی دہشت گردانہ حملے میں بھی ملوث تھا۔ حبیب اللہ فرج چعب نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے ساتھ قریبی رابطہ تھا۔