صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ بغداد کے قریب اس وقت ہوا جب امریکی دہشتگرد فوجی ساز و سامان لے جا رہے تھے۔ صابرین نیوز نے ابھی تک اس حملے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی۔
گزشتہ ہفتوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔
خبری ذرائع کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے انخلا کی حمایت میں ایک بل منظور کیا تھا۔