ایشیاپاکستان

حشدالشعبی نے داعش کا حملہ پسپا کر دیا

الحشد الشعبی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس کے جوانوں نے صوبہ بابل کے جرف النصر علاقے میں داعش دہشتگرد گروہ کا حملہ پسپا اور دہشتگردوں کو فرار کرنے پر مجبور کر دیا۔

عراق میں داعش دہشتگردوں کی شکست کے باوجود بعض علاقوں میں اس کے عناصر موجود ہیں اور اکا دکا دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

داعش دہشتگرد گروہ نے دوہزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی و عربی اتحادیوں کی مالی و اسلحہ جاتی مدد سے عراق پر حملہ کر کے اس ملک کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا اور بے پناہ ہولناک اور انسانیت سوز جرائم انجام دیئے ۔

عراقی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد سے سترہ نومبر دوہزار سترہ کو عراق میں داعش کے آخری گڑھ راوہ شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کا اعلان کیا جس کے بعد عملی طور پر عراق سے داعشی تسلط کا خاتمہ کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button