دنیاشاممشرق وسطی

شام پر اسرائیل کا حملہ ناکام، کئی میزائل تباہ

سانا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ حماہ کے شہر مصیاف کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا دیا۔ شامی فوج کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں کو نشانہ بنا کر فضا ہی میں تباہ کر دیا۔ اسرائیل نے یہ میزائل لبنان کے شہر طرابلس سے داغے تھے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میزائلی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

صیہونی حکومت، اس سے پہلے بھی کئی بار دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فوج اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہی ہے۔

یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی محاذ اور روس کی مدد سے خونخوار دہشتگردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کوشکست دی، تاہم اب بھی شام کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button